بلوچستان میں امن ، اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے ،میجر جنرل شیر افگن،
مقصد کے حصول میں تمام قبائل اہم کردار اداکرسکتے ہیں، اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کیاجائے اور علاقے کے عمائدین کے قیمتی مشوروں سے صوبے میں امن وامان کے حالات اور سکیورٹی میں بہتری کی کوششوں کو مزیدموثر کیاجائے،آئی جی ایف سی بلوچستان
جمعرات 26 فروری 2015 23:13
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکوربلوچستان میجرجنرل شیر افگن نے کہاہے کہ بلوچستان میں امن ، اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول میں تمام قبائل اہم کردار اداکرسکتے ہیں یہاں کے دورے کامقصد یہ ہے کہ باہمی خیالات کا تبادلہ کیاجائے۔اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کیاجائے اور علاقے کے عمائدین کے قیمتی مشوروں سے صوبے میں امن وامان کے حالات اور سکیورٹی میں بہتری کی کوششوں کو مزیدموثر کیاجائے۔
میجرجنرل شیرافگن نے کہا کہ ملک خصوصاً صوبہ بلوچستان ایک نازک دور سے گزر رہاہے اور ہمارے ملک دشمنوں کی کوشش ہے کہ یہاں امن اور سکون نہ ہوہمیں مل کراتفاق اور اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنانا ہے۔آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین اور معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے سے ہر قسم کی دہشتگردی کوختم کرناہے اور تخریب کاری کے عوامل اور اسباب کا سدِباب کرناہے امن وامان کے لحاظ سے سوئی اور ڈیرہ بگٹی پرامن ڈسٹرکٹ ہیں اور صوبے کو خوشحال اور پرامن بنانے میں عمائدین بھرپور تعاون کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.