محکمہ کسٹمز کا ڈیوٹی وٹیکسوں کی ادائیگیوں کے عوض بطورضمانت جمع کرائے جانے والے پے آرڈرز، بینک گارنٹی کی متعلقہ درآمد کنندہ کو طریقہ پر سختی سے عمل درآمد کا حکم
جمعہ 27 فروری 2015 17:20
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) محکمہ کسٹمز نے ڈیوٹی وٹیکسوں کے ادائیگیوں کی عوض بطورضمانت جمع کرائے جانے والے پے آرڈرز، بینک گارنٹیزودیگر فنانشل سکیورٹیز کی متعلقہ درآمد کنندہ کو ریلیزکے لیے طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد کے احکام جاری کردیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے کلکٹرمنظورحسین میمن کی جانب سے جاری کردہ آرڈرنمبرMCC No.1(7)/1-2015 کے تحت کلکٹریٹ میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
آرڈر کے تحت سکیورٹی انسٹرومنٹس کی ریلیز کے لیے اسسٹنٹ یاڈپٹی کلکٹرگروپ میں پیش ہونے والے افراد ونمائندوں اورکلیئرنگ ایجنٹس پر پابندی کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ درآمد کنندہ کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے مطلوبہ شناختی دستاویز، لیٹرہیڈ پر اتھارٹی لیٹربشمول دیگر معلومات پیش کریں۔(جاری ہے)
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ شناختی دستاویز اور اتھارٹی لیٹر نہ ہونے کے سبب سکیورٹی انسٹرومنٹس کی واپسی میں غیرضروری تاخیر سے بچنے کے لیے کلکٹریٹ نے طریقہ کار کو اسٹریم لائن کیا ہے۔
آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اگرگڈزڈیکلریشن کسی کلیئرنگ ایجنٹ نے داخل کرائے ہیں تو متعلقہ سکیورٹی انسٹرومنٹ کی واپسی کے لیے اسسٹنٹ یا ڈپٹی کلکٹر گروپ میں پیش ہونے والے فرد کو اپنی ایجنسی کا کارآمد شناختی دستاویز پیش کرنا ہوگا، اگر گڈزڈیکلریشن سیلف کلیئرنس کی بنیاد یا کسی دوسرے ایجنٹ کے ذریعے داخل کرائی ہے تو اسسٹنٹ یاڈپٹی کلکٹرکو متعلقہ درآمدکنندہ کی جانب سے فراہم کردہ لیٹرپیڈ پراتھارٹی لیٹرپیش کرنا ہوگا جس میں سکیورٹی انسٹرومنٹ وصول کرنے والے نمائندے کے تمام کوائف بشمول سی این آئی سی نمبر بھی درج ہوں۔جاری کردہ آرڈر میں کلکٹریٹ ایسٹ کے آٹھوں گروپس کے ڈپٹی کلکٹرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی انسٹرومنٹس کی ریلیز کے لیے پیش ہونے والے نمائندوں اور ان کے اتھارٹی لیٹرز کی تصدیق بذریعہ فون متعلقہ درآمدکنندہ کمپنیوں سے براہ راست کریں تاکہ اس ضمن میں ممکنہ بے قاعدگیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ حال ہی میں کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ کی حیثیت سے تعینات ہونے والے سینئرافسر منظورمیمن کے اس اقدام کا ٹریڈ سیکٹر نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فنانشل سکیورٹیز کی متعلقہ درآمدکنندہ کوریلیز کرنے میں بے قاعدگیوں کا خاتمہ ممکن ہوگیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.