امسال شندور میلہ حسب روایت بھر پور طریقے سے منعقدہ کیا جائیگا، عنایت اللہ شمالی،

خیبر پختونخواحکومت کو چاہئے کہ وہ چترالی کی خوبصورت اور ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی سہولت کیلئے وہاں کی سڑکوں کی حالات بہتر بنائے، خواہش ہے اپنے دور حکومت میں سٹیڈیمز تعمیر کریں،گلگت بلتستان کے نگران وزیر کھیل وانفارمیشن کامیٹ دی پریس میں اظہارخیال

جمعہ 27 فروری 2015 18:40

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) گلگت بلتستان کے نگران وزیر کھیل وانفارمیشن عنایت اللہ شمالی نے کہاہے کہ امسال شندور میلہ حسب روایت بھر پور طریقے سے منعقدہ کیا جائیگا،جسکے لئے ابھی سے تیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے ،چترال اور گلگت کی عوام کے مابین بھائی چارے کا رشتہ موجود ہے اور ہم چاہتے ہیں اسی رشتے کو مزید مستحکم کرکے علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی رول اداکریں جبکہ گلگت اور خیبر پختونخواکے مابین کھیلوں کے رشتے کوقائم کرکے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے جائینگے۔

میڈیا سینٹرپشاور میں سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے پروگرام ،میٹ دی پریس ،میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواکے ضلع چترال اور گلگت بلتستان دنیا کا خوبصورت علاقے ہیں جس کی خوبصورتی کیلئے حکومت بھر پور اقدامات کررہی ہے کیونکہ یہ خطے ٹورازم کے حوالے انتہائی دلکش علاقہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کاروایتی کھیل پولوہے جسے گلگت کے عوام نے ابھی تک اس روایتی کھیل کو زندہ رکھا ہواہے ،جبکہ امسال شندور کا میلہ بھی جوش وخروش سے منعقد کیا جائیگا۔

شندورکے حوالے سے بعض آفراد کے خدشات ہیں جسے جلد ہی دور کرینگے۔عنایت اللہ شمالی نے کہاکہ خیبر پختونخواحکومت کو چاہئے کہ وہ چترالی کی خوبصورت اور ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی سہولت کیلئے وہاں کی سڑکوں کی حالات زار کو بہتر بنایاجائے ،تاکہ غیر ملکی سیاح ایک بارپھر چترال آنے پر مجبور ہوسکے ،گلگت بلتستان حکومت پرویز مشرف دور کے سڑکوں پر جاری کام جلد مکمل کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گام کیا جاسکتاہے اورگلگت بلتستان کی حکومت علاقے میں کھیلوں کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ،ہماری خواہش ہے کہ اپنے دور حکومت میں سٹیڈیمز تعمیر کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :