پاک بحریہ نے چھٹی مرتبہ کثیر الملکی کمبائنڈٹاسک فورس1 15کی کمانڈ سنبھال لی
جمعہ 27 فروری 2015 18:45
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) پاک بحریہ نے چھٹی مرتبہ کثیرالملکی کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ سنبھال لی ۔ ٹاسک فورس کی کمانڈ کوبحرین میں ہونے والی ایک پُروقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کے حوالے کیا گیا۔تقریب میں تھائی لینڈ بحریہ کے ایڈمرل پیکورن وانچ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور آصف حمید صدیقی کے سپرد کی۔
کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی زیر نگرانی صومالیہ کے ساحل اور قرنِ افریقہ میں اِنسدادِ بحری قزاقی آپریشنز کی ذِمہ دارہے۔کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جون ڈبلیومِلر تبدیلی کمانڈ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ٹاسک فورس 151-پاک بحریہ کے کموڈور آصف حمیدصدیقی نے کہا کہ ہم غیر یقینی اور غیر متوقع صورتحال سے گزر رہے ہیں اور بین الاقوامی سمندری پانیوں میں سفر کرنے والوں کو مختلف نوعیت کے خطرات کا سا منا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.