پرویز مشرف کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے خاموش طریقے سے راہ ہموار کی جارہی ہے،عرب اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ
جمعہ 27 فروری 2015 23:35
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء) ایک عرب اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے خاموش طریقے سے راہ ہموار کی جارہی ہے‘ بعض لوگ ایسی باتوں کو قیاس آرائی کہہ سکتے ہیں لیکن زمینی حقائق سے ایسی باتوں کا اندازہ لگانا اتنا مشکل نہیں۔ جمعہ کو عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کو دوبارہ اقتدار میں لانے کا امکان عام سیاسی افراتفری اور دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے حکومتی مشینری کی جانب سے بہتر گورننس کی عدم فراہمی اور عوامی فلاح کے اقدامات نہ کئے جانے کی صورتحال نے موجودہ سیاسی سیٹ اپ کیخلاف نئے موڑ کا آغاز کردیا ہے اس سے پرویز مشرف کو دوبارہ سیاسی سیٹ اپ میں جگہ بنانے میں بہت زیادہ جگہ ملے گی۔(جاری ہے)
کراچی میں آرمی کالونی ہاؤس میں فارغ بیٹھنے کی بجائے مشرف میڈیا کیساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔
وہ مسلسل ٹی وی انٹرویوز دے رہے ہیں۔ تقاریب سے خطاب کررہے ہیں اور تبدیلی کے ایجنڈے کا پرچار کررہے ہیں کیا وہ واپس اقتدار میں آتے ہیں؟ اس بارے میں فوری طور پر کچھ کہنا غلط ہے کیونکہ مشرف نے واضح طور پر کہہ رکھا ہے کہ انہوں نے یہ معاملہ قسمت پر چھوڑ دیا ہے تاہم وہ اپنے کسی راز کو خفیہ نہیں رکھیں گے۔ پرویز مشرف کی اس قسم کی باتوں سے اندازہ لگایا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض لوگ ان باتوں کو قیاس آرائی کہہ سکتے ہیں تاہم زمینی حقائق سب کے سامنے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.