سینیٹ کا الیکشن شو آف ہینڈ سے نہیں ہوسکتا‘ اگر سیاسی جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ گند جمع کر رکھا ہے جوقابل اعتبار نہیں تو پھر انہیں پیک اپ کرلینا چاہیے،سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 فروری 2015 16:20

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سینیٹ کا الیکشن شو آف ہینڈ سے نہیں ہوسکتا اگر سیاسی جماعتیں اپنے اراکین اسمبلی پر اعتبار نہیں کر رہی تو پھر انکو پیک اپ کر لینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے آئین میں جو طر یقہ کارموجود ہے اسکے مطابق ہی سینٹ انتخابات ہونے چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ انہوں نے گند جمع کر رکھا ہے جوقابل اعتبار نہیں تو پھر انہیں پیک اپ کرلینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :