9ویں کلا س کی طالبہ نے اہل خا نہ کی طر ف سے زبردستی سکو ل بھجوانے پر مٹی کا تیل پی لیا ‘ ہسپتال منتقل
ہفتہ 28 فروری 2015 17:42
لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ کرکٹ فوبیا ایک لاعلاج مرض بن چکا جس سے دیگر قومی کھیلوں کا بیڑا غرق ہوگیا ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کواپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا ہم اپنی ثقافت اور روایات کو کہیں پیچھے چھوڑچکے اور حکمرانوں کی پوری دلچسپی بھی صرف کرکٹ کیساتھ ہی نظر آتی ہے جس سے قوم بھی کرکٹ فوبیا میں مبتلا ہوچکی ہے اور کبڈی، ہاکی، فٹ بال اور دیگر قومی کھیل تیزی سے زوال کی جانب گامزن ہیں ،کرکٹ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز استعمال میں لائے جارہے ہیں مگر اسکے باوجود قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور دیگر قومی کھیلوں کا کوئی پرسان حال ہی نہیں،انہوں نے کہا کرکٹ بورڈاور کھلاڑی میگاکرپشن میں ملوث ہیں جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہورہی ہے ،وزیر اعظم نوازشریف کرکٹ کھیلتے رہے ہیں مگر اسکا یہ مقصد ہر گز نہیں کہ دوسرے قومی کھیلوں کو بالکل ہی نظر انداز کردیا جائے،ہمیں کرکٹ سے بھی پوری ہمدردی ہے مگر کرکٹ پر ہونیوالا اربوں روپے کا جوا کسی صورت قابل قبول نہیں،ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرکے کئی کئی لاکھ روپے ماہانہ کی تنخواہیں وصول کرنیوالے اراکین کو گھر بھیجا جائے اور دوسرے قومی کھیلوں کی بحالی کیلئے موٴثر اقدامات اٹھائے جائیں،انہوں نے مزید کہا ایک بین الاقوامی ساز ش کے تحت صرف کرکٹ کو ہی تمام کھیلوں پر فوقیت دی جارہی ہے جسکا زیادہ نقصان ہاکستان کو پہنچ رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.