(ن) لیگ گلگت بلتستان میں جس ہدف کے حصول کے لئے آئی تھی اس میں کامیاب ہو گئی ہے ،خطرناک دہشت گردوں کا جیل سے فرار ہونا ملی بھگت کا نتیجہ ہے ،گلگت بلتستان کے انتخابات کو ہائی جیک کرنے کے لئے اپنے سٹنگ منسٹر اور ایم این اے کو گورنر لگا کر آئین کی دھجیاں بکھیر دی ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کا پارٹی کے سیاسی سیل کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 28 فروری 2015 17:49
اسلام آباد ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ گلگت بلتستان میں جس ہدف کے حصول کے لئے آئی تھی اس میں کامیاب ہو گئی ہے ،خطرناک دہشت گردوں کا جیل سے فرار ہونا ملی بھگت کا نتیجہ ہے ،گلگت بلتستان کے انتخابات کو ہائی جیک کرنے کے لئے اپنے سٹنگ منسٹر اور ایم این اے کو گورنر لگا کر آئین کی دھجیاں بکھیر دی ہے۔
وہ یہاں پارٹی کے سیاسی سیل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے ،بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرکے حکومت نے جمہوری اقدارکو پامال کیا،حکمران عوام مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ،مضبوط بلدیاتی سسٹم عوامی مسائل کے حل کا واحد ذریعہ ہے،حکمران شکست کے خوف سے بلدیاتی انتخابات کرانے سے گریزاں ہے ،سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ عوام کو گرمیوں سے قبل طویل لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دے کر حکمرانوں نے ثابت کیا ہے کہ ان کا اصل ہدف صرف ترقیاتی کاموں کی آڑ میں کمیشن بنانا ہے،توانائی کے بحران کا واحد حل پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو فائلوں کی نذر کر دیا گیا ہے،جو عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی کے مترادف ہے۔
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.