مہیش بھٹ اپنی بیٹی پوجا کے ساتھ کراچی آئیں گے،
20روزہ ناپا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں ڈرامہ ڈیڈی میں پرفارم کرینگے
ہفتہ 28 فروری 2015 18:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) بالی ووڈ کے مشہور فلمساز مہیش بھٹ اپنی بیٹی اداکارہ و ہدایتکارہ پوجا بھٹ کے ساتھ 12 مارچ سے شروع ہونے والے ناپا انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنے اسٹیج پلیڈیڈی کے ساتھ کراچی پہنچ رہے ہیں۔
(جاری ہے)
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وہ 1989 میں اسی نام سے ایک فلم بھی ڈائریکٹ کرچکے ہیں جس میں اداکاری سے پوجا بھٹ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن اب ڈیڈی کراچی میں اسٹیج ہونے والا ہے۔
پوجا بھٹ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ اس ڈرامے کے مرکزی کردار میں دہلی سے تعلق رکھنے والے اداکار عمران زاہد کاسٹ ہیں جب کہ عمران زاہد اسٹیج ڈرامہ میں فلم ڈیڈی میں انوپم کھیر والا کردار پیش کریں گے۔ ناپا ری پیٹری تھیٹر کے آرٹسٹک ڈائریکٹرزین احمدکے مطابق مختلف ملکوں کے جانے پہچانے تھیٹر آرٹسٹس فیسٹیول میں اپنا فن پیش کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.