پاکستان ریلویز میں تقریباً گیارہ سو اسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری آئندہ چند روز میں ملنے کی توقع
ہفتہ 28 فروری 2015 20:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) وزارتِ ریلوے کی طرف سے ، پاکستان ریلویز میں تقریباً گیارہ سو اسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری آئندہ چند روز میں ملنے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ ریلوے انتظامیہ نے سکیل ایک سے سولہ تک 3880 اسامیوں کی بھرتی کیلئے وزارتِ ریلوے کو درخواست کی تھی جس پر پہلے مرحلے میں تقریباً گیارہ سو اسامیوں پر بھرتی کی منظوری آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور بوبک کے مطابق وزارتِ ریلوے سے منظوری کے بعد بھرتی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا اور سب کچھ میرٹ کے مطابق ہوگا۔ تحریری امتحان نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے ہوگا۔ علاوہ ازیں ریلوے میں ”ریشنلائزیشن “ پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈویژن کی سطح پر میٹنگز کاآغاز ہوگیا ہے۔(جاری ہے)
ریلوے ہیڈکوارٹر ز میں سی ای او جاوید انور بوبک کی زیرصدارت اجلاس میں سیکریٹری ریلوے بورڈ ہمایوں رشید، چیف پرسانل آفیسر دلدار حسین اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی نثار احمد میمن سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت کسی کی نوکری ختم نہیں کی جائے گی، البتہ مختلف محکموں میں ضرورت کے مطابق اسٹاف میں ردوبدل کیا جائے گا۔کسی شعبے میں ضرورت سے زائد سٹاف کو ، ضرورت کے مطابق کسی دوسرے محکمے میں ٹرانسفر کردیا جائے گا اور اس کے لیے ضروری تربیت کا بھی انتظام کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.