پی ٹی آئی نے سینٹ انتخابات میں پارٹی پلیٹ فارم سے حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

ہفتہ 28 فروری 2015 22:16

پی ٹی آئی نے سینٹ انتخابات میں پارٹی پلیٹ فارم سے حصہ لینے والے امیدواروں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات میں پارٹی پلیٹ فارم سے حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست کی منظوری دیتے ہوئے متبادل امیدواروں سے کاغذات نامزدگی فوری واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔تحریک انصاف کی ترجمان کے مطابق محسن عزیز، شبلی فراز، جے کے ولیم ، ثمینہ عابد ، نعمان وزیراور لیاقت ترکئی سینٹ انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے حتمی امیدوار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :