تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں‘ ڈی سی او لاہور
ہفتہ 28 فروری 2015 22:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کارروائی کے دوران 12کنال سرکاری اراضی واگذار کروائی گئی اور06ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا۔
ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق واہگہ ،عزیز بھٹی اور شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر گل کلی ہربنس پورہ اور رانی پنڈ میں آپریشن کر تے ہوئے12کنال سرکاری اراضی واگذار کروائی۔(جاری ہے)
نشتر ٹاؤن انتظامیہ گرین ٹا ؤن اور فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔
سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے ملتان روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے بلال گنج اورمیکلورڈ روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے مکہ کالونی اور فیصل ٹا ؤن کو ٹھا پنڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے داتا نگر با دامی باغ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.