غیر معیاری سی این جی سلنڈرز پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے گی،ممتاز جاکھرانی
پیر 2 مارچ 2015 17:22
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز حسین جاکھرانی نے کہا ہے کہ غیر معیاری سی این جی سلنڈرز پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور اس ضمن میں مسودہ قانون منظوری کے لیے جلد سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ( فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر بیان دیتے ہوئے کہی ۔
نصرت سحر عباسی نے کہا کہ غیر معیاری گیس سلنڈرز کی وجہ سے روزانہ بسوں اور کوچز کے حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔ حکومت نے اس کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں میں غیر معیاری سلنڈرز لگے ہوئے ہیں ۔ گاڑیوں کی فٹنس کو چیک کرنے کے اختیارات پہلے ٹریفک پولیس کے پاس تھے ۔(جاری ہے)
اب یہ اختیارات محکمہ ٹرانسپورٹ کو ملے ہیں ۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔ سلنڈرز کی چیکنگ کے کام کو ” آوٴٹ سورس“ کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ کسی اچھی فرم سے یہ کام کرایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری سلنڈرز کے استعمال پر پابندی کیلئے سندھ میں قانون سازی بھی کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں جلد مسودہ قانون منظور ی کے لیے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.