کراچی، نیشنل ہائی وے سے تین افراد کی لاشیں برآمد، علاقہ میں خوف وہراس
منگل 3 مارچ 2015 11:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) کراچی میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے تین تشدد زدہ لاشیں برآمد کرلی گئیں ، اورنگی میں پولیس نے کمسن ڈاکووٴں سمیت سات ملزم پکڑ لیے ، شہریوں نے سخی حسن سے 2 ڈاکو اور گلشن اقبال سے ایک چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ رک نہ سکا ، میمن گوٹھ کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے تین لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق تینوں افراد کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا۔ قتل کیے جانے والے افراد میں دو عمر رسیدہ اور ایک نوجوان ہے۔(جاری ہے)
لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ، اس سے پہلے اورنگی ٹاوٴن سے پولیس نے تین کم عمر ڈاکو گرفتار کر لیے۔ گیارہ سے سولہ برس کے ملزم ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے ڈکیتی کے دوران ایک خاتون کو قتل بھی کیا تھا ۔
ادھر لیاری عید گاہ میں مقابلے کے بعد گینگ وار کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عاطف عرف ہلاکو کے قبضے سے اسلحہ اور آوان بم برآمد کر لئے گئے ۔ محمود آباد میں بھی پولیس نے چھاپہ مار کر دو ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا۔ شہریوں نے سخی حسن کے قریب دو اور گلشن اقبال سے ایک چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.