صوابی،دو گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ2 خواتین سمیت4 افرادہلاک

منگل 3 مارچ 2015 11:23

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) صوابی میں خاندانی تنازع پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے کھدرا میں رات گئے ایک نوجوان نے خاندانی تنازع پر اپنی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا جس کے بعد اس نے ماموں کے گھر جاکر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔جبکہ جوابی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیں۔

متعلقہ عنوان :