یوکرین سے جنگ بندی کا معاہدہ ابھی پورا نہیں ہوا ‘ امریکی وزیر خارجہ جان کیری

منگل 3 مارچ 2015 12:19

واشنگٹن/کیف/ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مشرقی یوکرائن میں روس کے حامی علیحدگی پسندوں پر جنگ بندی کے معاہدے پر ٹکڑوں میں عمل کرنے کا الزام عائد کردیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ باغی صرف مخصوص علاقوں سے بھاری ہتھیار واپس لے کر جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ جنگ بندی کے سلسلے میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے۔

یوکرین اور باغی دونوں کا کہنا ہے کہ وہ معاہدے کے تحت بھاری ہتھیار اگلی صفوں سے ہٹا رہے ہیں۔یوکرین کے فوجی ترجمان کے مطابق ہفتے کے اختتام پر باغیوں کی گولی باری میں آٹھ فوجی زخمی ہوئے ‘ باغیوں کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج نے بھی دونیتسک کے گرد مارٹر گولے داغے۔

متعلقہ عنوان :