آنکھوں والوں سے وعدے کر کے انکی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے بصارت سے محروم افراد کو کیسے حقوق دینگے‘ جمشید اقبال چیمہ،
(ن) کے دور حکومت میں شاید ہی ایسا کوئی طبقہ ہو گا جس نے اپنے مطالبات کیلئے مظاہرے اور دھرنے دے کر لاٹھیاں نہ کھائی ہوں
منگل 3 مارچ 2015 21:14
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں شاید ہی ایسا کوئی طبقہ ہو گا جس نے اپنے مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دے کر لاٹھیاں نہ کھائی ہوں ، آنکھوں والوں سے وعدے کر کے انکی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے بصارت سے محروم افراد کو کیسے حقوق دیں گے ، نا بینا افراد کے مطالبات کی پر زور حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ نا بینا افراد سے کئے گئے وعدے پورے کرے ۔
گزشتہ روز مال روڈ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اساتذہ ‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز‘ ڈاکٹروں اور عام عوام کے بعد نا بینا افراد کا اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آنے سے حکمرانوں کی گڈ گورننس کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نا بینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں ساری رات کھلے آسمان تلے پڑے رہے جبکہ خادم اعلیٰ اگلے روز نمائشی اجلاس میں معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کا درس رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر بدعائیں دینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نا بینا افراد کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ نا بینا افراد سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.