بشارت مرزا ملک وقوم کے لئے جو خدمات انجام دے رہے ہیں ان پر خراج تحسین پیش کرتاہوں،ڈاکٹرسعید قریشی
منگل 3 مارچ 2015 21:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ڈاکٹرسعیدقریشی نے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی (نوابزادہ نصراللہ گروپ ) کو تحلیل کرکے بشارت مرزاکی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ متحدہوکر ہی بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خاں کے مشن کو پوراکیاجاسکتاہے،مرکزی رہنماعبدالحمید مغل سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بشارت مرزاحقیقی قیادت کا حق اداکررہے ہیں،علیحدہ گروپ بناناغلطی تھی، متحد پلیٹ فارم سے کام کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ تمام جمہوری قوتیں متحدہوکر جدوجہد بروئے کارلائیں ۔پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدربشارت مرزا ملک وقوم کے لئے جو خدمات انجام دے رہے ہیں ان پر خراج تحسین پیش کرتاہوں اور ان کی قیادت میں کام کرنے کو اپنے لئے اعزازسمجھتاہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بشارت مرزاسے ملاقات میں اپنے ساتھیوں قاضی محمداسلم جلالی، عابداقبال آرائیں، عبدالجبارقریشی، شکیل آرائیں، انجینئرفقیرمحمد، عباس قریشی، غفارشاہ ودیگر کے ہمراہ پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی میں دوبارہ شمولیت کاباضابطہ اعلان کروں گا۔
عبدالحمید مغل نے اپنی گفتگومیں کہاکہ ڈاکٹرسعید قریشی کو خوش آمدید کہتے ہیں، کیونکہ صبح کا بھولااگر شام کو گھرآجائے تواسے بھولانہیں کہتے۔ڈاکٹرسعید قریشی کی جمہوریت کے لئے گرانقدرخدمات رہی ہیں ،امید ہے وہ ہمارے شانہ بشانہ ملک میں جمہوریت کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.