کراچی ، کورنگی میں فائرنگ ، سینئیر وکیل علی حسنین بخاری جاں بحق
بدھ 4 مارچ 2015 13:10
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کے نتیجے میں سینئیر وکیل علی حسنین بخاری جاں بحق ہوگئے۔ بدھ کو کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں سینیئر وکیل علی حسنین بخاری کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کے گھر کے سامنے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا، جب وہ دفتر کے لیے نکل رہے تھے۔
(جاری ہے)
فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ علی حسنین بخاری شدید زخمی ہوگئے، جنھیں جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) ترجمان کے مطابق علی حسنین بخاری ایم کیو ایم کے کارکن اور متحدہ لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق گزشتہ 7 دنوں میں ایم کیو ایم کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.