سانحہ عباس ٹاوٴن تاریخ کا بد ترین اور سیاہ باب ہے،عون نقوی
بدھ 4 مارچ 2015 16:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) شہداء عباس ٹاوٴن کی دوسری برسی نہایت دکھ اور غم کے ساتھ منائی گئی اس سلسلے میں مرکزی اجتماع جامع مسجد مصطفیٰ عباس ٹاوٴن میں علی کونسل کے تحت منعقد ہوا ،جس سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاوٴن کراچی کی تاریخ کا بد ترین اور سیاہ باب ہے جس میں نہ صرف شیعہ اور سنی بلکہ عیسائی اور دیگر مذاہب کے پیروکار بھی متاثر ہوئے،قوم اس سانحہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
حکومت اس قسم کے واقعات کی پیشگی روک تھام کیلئے خفیہ اداروں کے نیٹ ورک کو مضبوط اور متحرک کرے اور اس واقعہ کے حقیقی ذمہ داران کا مقدمہ خصوصی فوجی عدالت میں چلا کر جلد از جلد سزائے موت دلائی جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ گورنر عشرت العباد ،JDC،شہید فاوٴنڈیشن سمیت تمام فلاحی اداروں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اسی طرح سانحہ مسجد حیدری،مسجد علی رضا ،نشتر پارک عاشورہ محرم اور چہلم کے ملزمان کو بھی فوجی عدالت میں پیش کیا جائے،علامہ عمران مہدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج کا بھرپور ساتھ دیا جائیگا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.