کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے سزائے موت کے منتظر دو مجرموں کی پھانسی سے متعلق معافی نامے پر وکلاء کو دلائل کیلئے (آج) طلب کرلیا
بدھ 4 مارچ 2015 20:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آنند رام سیرانی نے سزائے موت کے منتظر دو مجرموں فیصل اور افضال کی پھانسی معطل اور مدعی کی جانب سے معافی نامہ قبول کرنے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے وکلاء طریفین کو آج دلائل کیلئے طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے مجرموں کے اہلخانہ کی جانب سے راضی نامہ اور پھانسی معطل کرنے کی درخواست پر پھانسی پر عملدرآمد 6مارچ تک روک دیا ہے۔
مجرموں فیصل اور افضال کے اہلخانہ نے درخواست دائر کی کہ مقتول عبدالجبار کے اہل خانہ نے محمد فیصل اور محمد افضال کو معاف کردیا ہے جبکہ ان کو معاوضہ بھی دیا جاچکا ہے جبکہ سندھ ہوئی کورٹ میں بھی اس حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت عالیہ نے بلیک وارنٹ پر عملدرآمد روتے ہوئے صلح نامہ کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی لہذا استدعا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے ان کے بیٹوں کو معاف کردیا لہذا معافی نامہ منظور کرکے ان کی پھانسی کے احکامات معطل کئے جائیں عدالت نے درخواست پر 6مارچ تک پھانسی پر عملدرآمد روکتے ہوئے صلح نامہ کی تصدیق کرانے کا حکم دیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.