امریکہ میں پاکستانی شہری دہشتگردی کی سازش میں ملوث ہونے کا مجرم قرار
جمعرات 5 مارچ 2015 11:56
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) امریکی جیوری نے پاکستانی شہری کو دہشت گرد حملوں کے لئے القاعدہ کی سازش میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دے دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیویارک میں 12 رکنی جیوری میں برطانیہ سے جلاوطن کئے گئے پاکستانی شہری عابد نصیر پر برطانیہ میں القاعدہ کا سیل چلانے کے علاوہ مانچسٹر اور نیویارک میں حملوں کے لئے القاعدہ کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام کی سماعت ہوئی۔
استغاثہ نے کہا کہ عابد نصیر القاعدہ کی اس سازش میں ملوث تھا جس کے تحت مانچسٹر اور نیویارک کے زیر زمین ریلوے سمیت کئی جگہوں پر بم دھماکے کئے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی ای میلز سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عابد نصیر اور ان کے 2 ساتھی القاعدہ کے کسی رکن سے رابطے میں تھے۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران برطانوی انٹیلی جنس کے 6 افسران بطور گواہ جیوری کے سامنے پیش ہوئے اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ سے ملنے والے کاغذات کو بھی پہلی بار کسی عدالت میں بطور شہادت پیش کیاگیا۔
اس موقع پر عابد نصیر نے خود پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ تعلیم حاصل کرنے گئے تھے دہشت گردی کرنے نہیں۔ شواہد کی روشنی میں کہیں بھی یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ان کا القاعدہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق تھا۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد امریکی جیوری نے عابد نصیر کو دہشت گردوں کی عملی مدد اوردھماکے کے لئے دھماکا خیز مواد مہیا کرنے کا مجرم قرار دیا تاہم ان کی سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عابد نصیر ان 12 افراد میں شامل تھے جنہیں 2009 میں برطانیہ میں ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی سازش کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ برطانوی عدالت نے ناکافی شہادتوں کی بنا پر عابد نصیر کے خلاف مقدمہ ختم کردیا تھا لیکن برطانوی حکومت نے انھیں امریکا کے حوالے کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.