سینٹ کا موجودہ الیکشن مکمل طور پر متنازعہ اور ناقابل قبول ہے ، بابر اعوان

جمعرات 5 مارچ 2015 15:20

موجودہ سینٹ الیکشن متنازعہ اور ناقابل قبول ہے۔ تاریخ میں بھی اس کی مثال نہیں ملتی کہ آدھی رات کے وقت معلوم نہیں کس کے کہنے پر آرڈیننس جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر نے آرٹیکل 25 کی توہین کی حالانکہ تمام شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیں لیکن فاٹا کو ہمیشہ ان کے حقوق سے دور رکھا گیا۔ ایک آدمی کے ایک ووٹ سے فاٹا الیکشن سبوتاژ ہوگیا۔ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد قانون ہے کہ کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی تو معلوم نہیں کہ یہ آرڈیننس کیسے عمل میں لایا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اگر الیکشن ہونا ہے تو آئین و جمہوریت کہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :