ایک طویل عرصے سے کراچی امن کو ترس رہاہے، جمیل الرب
جمعرات 5 مارچ 2015 22:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیل الرب نے کہاکہ ایک طویل عرصے سے کراچی امن کو ترس رہاہے جس شہر کی روشنیاں اس کی پہچان بنیں چند مٹھی بھر مفادپرستوں کے ٹولے نے شہر سے اسکی پہچان چھین کر تباہی و بربادی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ،ماضی کی مفاہمت کے ہولناک نتائج جانتے ہوئے بھی وفاق نے جس طرح مجرمانہ خاموشی اختیار رکھی ہوئی ہے درحقیقت وہ کراچی کے غریب و مظلوم عوام کو زندہ قبر میں اتارنے کے مترادف ہے،لہذا حکمرانوں نے اگر اب بھی آنکھیں نہ کھولیں کراچی میں شروع ہونیوالی جنگ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی۔
چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے دوکانداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے ایسا لگارہاہے کہ کراچی میں امن وامان ایک خواب بن چکا ہے عوام برسوں سے اس ایک وعدے کی تکمیل کی راہ تک رہے ہیں لیکن اقتدار کی کرسی جس کو بھی ملی اس نے اپنے ذاتی مفادات کو ہی ترجیح دی اور عوام کے مسائل کے حل سے ہمیشہ آنکھ چراتا رہا، لہذہ اب کراچی میں اس تبدیلی کی اشد ضرورت ہے جو شہر کو اس کا کھویا ہواوقار اور عوام کو ان کی خوشیاں دوبارہ لوٹائے تاکہ غربت سے مرجھائے چہروں کی رونقیں بحال ہوسکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
-
ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح
-
اینگرو کارپوریشن کا احتساب عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
-
’کمفرٹ زونسے نکلو‘، اس سے ظالمانہ نعرہ اور کوئی نہیں!
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
-
نگراں دور کے گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
-
2700 ارب روپے کے محصولات سٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں،اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.