جہلم ، ضلع کے تھانوں میں تبادلے

جمعرات 5 مارچ 2015 23:36

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء ) ضلع جہلم کے تھانوں میں تبادلے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز خان ورک نے تھانہ لِلہ سے سب انسپکٹر عبدالرزاق کو تھانہ پنڈدادنخان جبکہ سب انسپکٹر نصیر احمد کو تھانہ پنڈدادنخان سے تھانہ سٹی جہلم ، سب انسپکٹر محمد اقبال کو تھانہ سٹی جہلم سے انچارج چوکی کالا گجراں، سب انسپکٹر محمد اشرف کو تھانہ سوہاوہ سے انچارج چوکی کھیوڑہ جبکہ سب انسپکٹر نذر محمد نذر کو تھانہ ڈومیلی سے تھانہ سوہاوہ تبدیل کر دیا ہے۔