نومنتخب سینیٹرز راجہ ظفر الحق، چودھری تنویر اور نجمہ حمید کی داتا دربار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی،سکیورٹی کے سخت انتظامات ،صوبائی وزیر بلال یاسین بھی ہمراہ تھے ، ملک کی ترقی ، سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں ،دعا یہی ہے کوئی بھی پارٹی آئے ملک ترقی کرے، ہماری کامیابی سے ملک میں ترقی ہو گی‘ راجہ ظفرالحق کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 6 مارچ 2015 18:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے پنجاب سے نومنتخب سینیٹرز راجہ ظفر الحق، چودھری تنویر اور نجمہ حمید نے داتا دربار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
(جاری ہے)
سینیٹرز کی داتا دربار حاضری کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے جبکہ سینیٹرز کے ہمراہ وزیر خوارک پنجاب بلال یاسین سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے، سینیٹرز نے دربار پر ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں کیں جبکہ پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔
لیگی رہنماوں کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی سے ملک میں ترقی ہو گی۔حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ظفر الحق نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، کوئی بھی پارٹی آئے دعا یہی ہے کہ ملک ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی سے ملک میں ترقی ہو گی، پاکستان میں امن اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.