ماڈل عبیرہ قتل کیس کے تین ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا
ہفتہ 7 مارچ 2015 16:32
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) ماڈل عبیرہ قتل کیس کے تین ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا ، جبکہ مقتولہ کے اغواء کے مقدمہ میں نامزد خاتون خولہ عرف سدرہ کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔
(جاری ہے)
ڈی ایس پی مہر امتیاز کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کے ملزمان عظمیٰ راؤ عرف طوبیٰ ،فاروق الرحمن اور حکیم ذیشان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ محمد راشد کی عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخوست کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
علاوہ ازیں مقتولہ کے بھائی زوہیب کی طرف سے تھانہ وحد ت کالونی میں اغواء کے مقدمہ میں نامزد خاتون خولہ عرف سدرہ کی طرف سے ضمانت کیلئے دائر درخواست پر سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے متعلقہ ڈی ایس پی کو آئندہ پیشی پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.