پاکستان، جنوبی افریقہ میچ میں بننے والے ریکارڈز
ہفتہ 7 مارچ 2015 22:37
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مارچ۔2015ء) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے میچ میں 29 رنز سے شکست دے دی ہے۔ تاہم میچ میں متعدد ریکارڈز بھی بنائے گئے جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں 1992، 1996 اور 1999 کے ورلڈ کپس میں مدمقابل آچکی ہیں تاہم ہر مرتبہ فتح جنوبی افریقہ کو نصیب ہوئی۔
پاکستانی وکٹ کیپر نے بلے بازے میں جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ بہترین وکٹ کیپنگ بھی کی اور میچ میں چھ کیچ بٹورے۔ سرفراز ایڈم گلکرسٹ کے بعد ایسے دوسرے کیپر ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کے کسی میچ میں چھ کیچز پکڑے۔ مجموعی طور پر ایک روزہ کرکٹ میں ایسا 15 مرتبہ ہوچکا ہے۔(جاری ہے)
پاکستانی کپتان مصباح الحق نے میچ میں اپنے پانچ رنز مکمل کیے۔ وہ واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل بغیر کسی سنچری کے عبور کیا ہے۔
بوم بوم آفریدی کی یوں تو کارکردگی خاطر خواہ نہ رہی تاہم وہ میچ میں اپنا 350واں چھکا لگانے میں کامیاب رہے۔ ان کے بعد سنتھ جے سوریا نے ایک روزہ کرکٹ میں 270 چھکے لگا رکھے ہیں۔ اے بی ڈیویلیئرز نے پاکستان کے خلاف کھیلی گئی 30 اننگز میں 62 رنز کی اوسط سے 1423 رنز اسکور کرلیے ہیں جو ان کے کسی بھی ٹیم کے خلاف مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس کے علاوہ اسی میچ میں انہوں نے عالمی کپ میں 1000 رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔ 2014 سے لیکر اب تک یہ صرف 23 میچوں میں یہ صرف چھٹا موقع تھا جب پاکستان نے 20 اوورز کے اندر 100 رنز مکمل کیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.