کراچی لیاری میں پولیس مقابلہ ، 30افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3کارندے مارے گئے
اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد
اتوار 8 مارچ 2015 13:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں گزشتہ روز بھی جاری رہیں ۔کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں پولیس مقابلہ ، 30 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ وار کے 3 کارندے مارے گئے جبکہ اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔
تفصیلات لے مطابق لیاری کے علاقے میں بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 3 ملزمان ہلاک مارے گئے۔اس ضمن میں ایس ایس پی سٹی فدا حسین نے بتایا کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔(جاری ہے)
ہلاک ملزمان کی شناخت عبد الرحمان عرف لمبا، سبحان عرف گرینیڈ اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔
تینوں ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سٹی نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ملزمان قتل اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ بھی برآمدہواہے۔ ملزمان تیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق کاموں لاسی گروپ سے تھا ۔ ادھراورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ملزم نہال جبکہ اس کے ساتھی فواد کوگرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور پاپوش نگر کے علاقے سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.