دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا
خواتین کی شرکت کے بغیر دنیا کا کوئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا ‘وزیر اعظم کا پیغام
اتوار 8 مارچ 2015 15:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا ، پاکستانی عورت نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وزیر اعظم کہتے ہیں خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
وفاق صوبوں کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ خواتین کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ ہر سطح پر فیصلہ سازی کیعمل میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد تحفظ حقوق نسواں صوبوں کی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
تحفظ حقوق نسواں کیلئے عالمی قوانین کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، بین الاقوامی قوانین کے عملی نفاذ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔
وفاق صوبوں کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے ، خواتین کو بلا امتیاز مواقع کی فراہمی کیلئے سول سوسائٹی اور میڈیا کردار ادا کرے۔ خواتین کی شرکت کے بغیر کوئی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.