جنوبی وزیرستان متاثرین کی علاقوں کو واپسی کیلئے رجسٹریشن شروع ہوگئی
پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی میں رواں مرحلہ میں 8 ہزار سے زائد خاندانوں کو اپنے علاقوں میں پہنچایا جائیگا موسمی خرابی اور بارش کے باوجود جنوبی وزیرستان کے متاثرین کراچی اور دور افتادہ علاقوں سے ٹانک پہنچ رہے ہیں ذرائع
اتوار 8 مارچ 2015 16:57
وزیرستان (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء ) آپریشن راہ نجات کی کامیابی کے بعد جنوبی وزیرستان متاثرین کی اپنے علاقوں کو واپسی کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگئی ۔ جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف پاک فوج نے آپریشن راہ نجات 2009 میں شروع کیا جنوبی وزیرستان کے محسود قبائل نے حکومتی ایماء پر نقل مکانی کی متاثرین جنوبی وزیرستان ٹانک ، کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں آباد ہوئے ۔
جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کی کامیابی کے بعد متاثرین جنوبی وزیرستان کی اپنے علاقوں کو مرحلہ وار واپسی شروع ہوگئی پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کی نگرانی میں رواں مرحلہ میں 8 ہزار سے زائد خاندانوں کو اپنے علاقوں میں پہنچایا جائیگا ۔ پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان اسلام زیب نے بتایا کہ واپس جانے والے فی خاندان کو 35 ہزار نقدی ، 6 ماہ کا راشن ، فری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سامان بھی فراہم کیا جائیگا رواں مرحلہ میں جنوبی وزیرستان کے علاقے مولے خان سرائے ، ڈیبہ ، ڈینڈ کچ ، ریشوڑہ ، اولڈ سرویکئی ، شین ورسک ، ملے جان ، دیتہ والا ، زانگئی ، سول پنگائی ، مادیکئی اورکاردئی کے متاثرین کو اپنے آبائی علاقوں بھیجا جائیگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.