ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام اقبال سٹیڈیم میں ضلعی عدلیہ اور فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے مابین کھیلے جانے والا کرکٹ میچ ایوریج کی بنیاد پر جوڈیشری نے جیت لیا

اتوار 8 مارچ 2015 17:11

فیصل آباد(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیراہتمام اقبال سٹیڈیم میں ضلعی عدلیہ اور فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے مابین کھیلے جانے والا کرکٹ میچ ایوریج کی بنیاد پر جوڈیشری نے جیت لیا۔25/25اوورز کے کرکٹ میچ میں جوڈیشری کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 225رنز بنائے جبکہ فیصل آباد بار ایسوسی ا یشن کی ٹیم 194رنز تک پہنچی تو بارش ہوگئی تو میچ روکنا پڑااورایوریج کی بنیاد پر جوڈیشری کی ٹیم فاتح قرارپائی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر سلیم شاہد اورسینٹرل سول جج غلام مرتضیٰ اوپل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق نذیر،صدربارایسوسی ایشن ملک ایوب سیالوی،جنرل سیکرٹری رانا کاشف سلطان ودیگر بھی اس موقع پرموجود تھے۔جوڈیشری کی ٹیم کے کھلاڑی شہباز نے سب سے زیادہ 156سکور کرکے مین آف دی میچ کا انعام حاصل کیا۔جوڈیشری کی ٹیم کے کپتان سول جج محمد شکیب عمران اور بار ایسوسی ایشن کی ٹیم کے کپتان خالد منہیس ایڈووکیٹ تھے۔

متعلقہ عنوان :