پٹرول بحران، انکوائری کمیٹی کی بیشتر سفارشات نظرانداز
حکومت نے تاحال پی ایس او کے منیجنگ ڈائیریکٹرکے عہدے کیلئے درخواستوں کی طلبی کا اشتہار نہیں جاری کیا،ذرائع
پیر 9 مارچ 2015 15:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)حکومت نے پٹرول بحران کے حوالے سے قائم انکوائر کمیٹی کی بیشتر سفارشات نظراندازکردیا۔ذرائع کے مطابق جنوری میں پٹرولیم کے بحران نے ملک کے کئی حصوں کو مفلوج کردیا تھا، اس سلسلے میں وزیراعظم کے ایک خصوصی معاون کی سربراہی میں قائم کی گئی ایک انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر مکمل طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
بیرسٹر ظفر اللہ خان کی سربراہی میں اس کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی مارکیٹنگ (فیڈرل کنٹرول) ایکٹ 1974ء کے سیکشن 7 کے تحت پاکستان اسٹیٹ آئل کے مینجمنت بورڈ کو اس کے افعال کی انجام دہی میں ناکامی کاذمہ دار قرار دیا تھا۔ انکوائری رپورٹ میں اس ایکٹ کے تحت سفارش کی گئی تھی کہ حکومت فوری طور پر موجودہ بورڈ کو معطل کردے اور پیشہ ورانہ خطوط پر نئے بورڈ کا تقرر کرے اور بورڈ کے موجودہ اراکین کو مستقبل میں اس طرح کی دیگر ذمہ داریوں کے لیے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.