صوبہ میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے‘وزیر داخلہ پنجاب
پیر 9 مارچ 2015 16:49
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ صوبہ میں جاری مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کا تحفظ پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی سربراہی میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ، رینجرز کے افسران اور جوان انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے چین کے قونصل جنرل یو بورین سے ملاقات کے دوران کہی۔
(جاری ہے)
انہوں نے قونصل جنرل کو صوبہ میں چینی باشندوں کو ہر طرح کا تحفظ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
چینی قونصل جنرل یو بورین نے چینی باشندوں کی سکیورٹی بارے پنجاب حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور تعاون پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کے متوقع دورے پر چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی اور مختلف معاہدے بھی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کو ریڈور سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنایا جائے گا اور جلد اس کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک کو ریڈور سے پاکستان میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور غربت کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کی آمد پر چینی کمپنیاں صوبہ میں45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی جس سے یہاں کے لوگوں کی زندگی میں انقلاب آئے گا اور اس سے پورے ریجن کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اٹھائے جارہے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اوروہ ہر سطح پر پاکستان کی ہر طرح سے مدد کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.