کراچی، ترقیاتی سکیموں میں کام کے معیار اور بروقت تکمیل پر فوکس رکھا جائے ، ڈاکٹر سکندر میندھرو
پیر 9 مارچ 2015 17:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) سندھ کے پارلیمانی امور ماحولیات اور ساحلی ترقی کے وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں میں کام کے معیار اور اسکیم کی مقررہ مدت میں تکمیل پر خصوصی فوکس رکھا جائے ۔ کام کے معیار اور بروقت تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی قومی وسائل کا زیاں اور عوام کی مشکلات میں اضافے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا ۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گذشتہ روز دربار ھال ضلع بدین میں مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ضلع بدین میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے کام کی رفتار کام کے معیار اور مقررہ مدت میں ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔(جاری ہے)
اجلاس میں بدین سے رکن قومی اسمبلی کمال چانگ اور ضلع بدین سے اراکین صوبائی اسمبلی اللہ بخش تالپور اور محمد نواز چانڈیو نے بھی شرکت کی جبکہ ہائی ویز تعمیرات آبپاشی بجلی بلدیات اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران اجلاس میں موجود تھے اور انہوں نے اپنے اپنے محکمے کی جاری ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
اس موقع پر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے افسران پر واضح کیا کہ جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کے معیار اور رفتار کے جائزے کے لئے وہ ہر پندرہ دن بعد منتخب اراکین اسمبلی کے ہمراہ جائزہ لیں گے اور افسران کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کریں گے ۔ لہذا اسکیموں میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی سے قطعاگریز کیاجائے ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ علاقے کے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور مسائل کے حل کے لئے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.