بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں بس کی ٹکر سے طالبہ جاں بحق، طلبا کا احتجاج ، دھرنا
منگل 10 مارچ 2015 12:01
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں بس کی زد میں آکر لڑکی جاں بحق ہوگئی ، بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے خلاف یونیورسٹی کے طلبا کا شدید احتجاج ، گیٹ پر دھرنا، تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا ۔
(جاری ہے)
بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبہ عائشہ مقصود گھر سے یونیورسٹی پرچہ دینے آ رہی تھی کہ عثمان ہاسٹل کے سامنے بس سے اتری تاہم پیچھے سے آنیوالی بس نے لڑکی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں عائشہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ بس ڈرائیور دستگیر موقع سے فرار ہو گیا۔
طلبا نے یونیورسٹی میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے یونیورسٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے یونیورسٹی کے گیٹ کو تالے لگا کر بند کر دیا تاہم مشتعل طلبا نے تالہ توڑ کر گیٹ پر دھرنا دے دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے شٹل ڈرائیور دستگیر کو معطل کر کے واقع کی انکوائری کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.