حکومت کی رضا ربانی بطور چیئرمین سینیٹ نامزدگی حمایت کرنے پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا خیر مقدم،جمہوریت کی جیت قرار دیدیا،
وزیر اعظم کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں،مبارکباد کے مستحق ہیں،آج خوشی کا دن ہے ،قوم کو یکجہتی کا پیغام جائیگا،فاٹا کیلئے صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمن،اسفند یار ولی ،راجہ پرویز اشرف ،الطاف حسین، فاروق ستار، ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ تحریک انصاف کو دیا جائے، سراج الحق کا وزیر اعظم سے مطالبہ
منگل 10 مارچ 2015 21:57
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کیلئے میاں رضا ربانی کی بطور نامزدگی کے اعلان کے بعد ملک کی تمام سیاسی و مذہبی قائدین نے وزیر اعظم کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے فیصلے سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے ،آج کے فیصلے سے قوم کو یکجہتی کا پیغام جائیگا ،منگل کے روز وزیر اعظم نے تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ،ظہرانے سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کیلئے میاں رضا ربانی کی حمایت کا اعلان کیا جس کا تمام سیاسی جماعتوں نے اس فیصلے کو سراہا اور وزیر اعظم کی تعریف ۔
اجلاس کے بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اس فیصلے سیاسی استحکام آئیگا اور قوم کو یکجہتی کا پیغام جائیگا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں 21 ویں ترمیم پر کھل کر بات ہوئی ہے وزیر اعظم نے21 ویں ترمیم کے حوالے سے میٹنگ کی تمام مینٹیننس رپورٹ کو طلب کر لیا ہے ، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے جمہوریت کی جیت ہوئی ہے ،وزیر اعظم نے فراغدلی کا مظاہرہ کیا ہے جو مبارکباد کے مستحق ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے فیصلے سے اچھا فیصلہ کوئی اور نہیں ہو سکتا تھا ،آج کا دن خوشی کا دن ہے ، ملک میں جمہوریت پروان چڑھے گی ،انہوں نے کہا کہ فاٹا کیلئے جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پیپلز پارٹی کے رہنما پر ویز اشرف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار کی حمایت کرنے پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت سے کریں گے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر اتفاق ہوا ہے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم کے بیان کو خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی جماعتوں نے فراغدلی کا مظاہرہ کیا ہے ، انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں لانے کے لئے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دیا جائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.