وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ سرکاری آفیسران کی سبی میلے میں شرکت کی
منگل 10 مارچ 2015 23:22
سبی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ اور ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ کی انتھک محنت اور دلچسپی کی بدولت عرصہ دراز کے بعد سبی میلے میں جدت وجوش خروش دیکھنے کو ملا جس کے لئے سبی کے عوام ترس گئے تھے۔ اس مرتبہ اسمبلی اجلاس منعقد ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ سرکاری آفیسران کی سبی میلے میں شرکت ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے۔
صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے سبی میلے کا شاندار افتتاح کیا جبکہ صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے زرعی وصنعتی نمائش کا افتتاح کیا، علاوہ ازیں صوبائی وزیر امور حیوانات عبیداللہ جان بابت نے آتش بازی کے مظاہرے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔(جاری ہے)
سبی میلے کے پہلے دن وزیراعلیٰ بلوچستان موسم کی خرابی کی وجہ سے نہیں آسکے جبکہ دوسرے دن میلے میں خصوصی شرکت کی اور نہ صرف انہوں نے چاکر اعظم یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھابلکہ اسٹیڈیم میں سبی میلے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی بھی رہے ۔
انہوں نے سبی کی ترقی کے لئے 50کروڑ روپے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال اور سردار اسلم بزنجو نے صنعتی وزرعی نمائش میں قائم مختلف اسٹالوں کے معائنہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.