میاں رضا ربانی کو چیئر مین سینیٹ متفقہ طور پر نامزد کرنے پر تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،لیا قت ساہی
بدھ 11 مارچ 2015 16:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے میاں رضا ربانی کو سیاسی پارٹیوں کی طرف سے متفقہ طور پر بطور چیئرمین نامزد کرنے کی خوشی میں بہت بڑی تعداد مین ٹیلفون اور یونین آفس اسٹیٹ بینک میں سی بی اے کے نمائندوں اور ورکروں کی طرف سے مبارکباد دینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے محنت کش طبقے کی طرف سے تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے میرٹ پر میاں رضا ربانی کو بطور چیئرمین سینیٹ نامزد کیا ہے ۔
انہوں نے کہا جس طرح ماضی میں سینیٹ میں ہمیشہ خریدو فروخت کا دھندہ شروع ہو جاتا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف بہت بڑی سطح پر عوام کو مایوسی ہوتی تھی بلکہ اس سے مفاد پرست لوگ اور نااہل لوگ منتخب ہو کر ریاست کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کرتے تھے اس مرتبہ بھی بہت سے الزامات لگائے جا رہے تھے لیکن آصف علی زرداری نے انہتائی ذہانت کے ساتھ میرٹ پر میاں رضا ربانی کو منتخب کرنے کیلئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت کو اعتماد میں لے کر مثبت فیصلہ کیا ہے جس کی روشنی میں میاں محمد نواز شریف وزیراعظم پاکستان نے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے تاریخ میں سب سے بڑا سیاسی فیصلہ کرکے بہت سے سیاسی بونوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے ہم اس مچور فیصلے پر تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت کا ملک بھر کے محنت کشوں کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور محنت کشوں اور متوسط طبقے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ میاں رضا ربانی نے ہمیشہ ریاست اور پارٹی کے اندر تمام فورم پر حق و سچ کی آواز کو نہ صرف اٹھایا ہے بلکہ ٹریڈ یونین کی صحت مند سرگرمیوں کی تمام اداروں میں بحالی ، سیاسی بنیادوں پر آمرانہ دور میں محنت کشوں اور ان کے نمائندوں کی برطرفیوں اور نج کاری کے خلاف بہت موٴثر انداز میں آواز کو بلند کیا ہے جسے ہمیشہ محنت کش اور متوسط طبقے نے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.