مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج شاکر شجاع آبادی کی عیادت کی
بدھ 11 مارچ 2015 17:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر مشیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ اور ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر سعیدصوبن بھی موجود تھے۔
پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے شاکر شجاع آبادی کے علاج کے لیے تشکیل دئیے گئے سپیشل میڈیکل بورڈ کے بدھ کو ہونے والے اجلاس بارے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی اور شاکر شجاع آبادی کو لاحق مرض کے بارے بتایا۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ شاکر شجاع آبادی کو ڈسٹونیا (Dystonia)کا مرض لاحق ہے جو کافی پرانا ہو چکاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سپیشل میڈیکل بورڈ نے مریض کا علاج ایک ماہ تک ادویات کے ذریعے ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مرض کی شدت میں کمی بیشی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق شاکر شجاع آبادی کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شاکر شجاع آبادی کا پوری طرح خیال رکھا جائے اور انہیں اپنے علاج کے سلسلہ میں کسی مشکل کا سامنانہ کرنا پڑے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.