ٹی ایم اے پنشنروں کو دو ماہ سے پینشن نہیں ملی، گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے،غلام رسول شوق

بدھ 11 مارچ 2015 19:51

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)ٹی ایم اے پینشنروں کو گزشتہ دو ماہ سے پینشن نہیں ملی گھروں میں فاقوں کی نوبت آرہی ہے بستر مرگ پر پڑے پینشنروں کی حالت زار پر رحم کیاجائے ٹی ایم اے ڈیرہ غازیخان پنشنروں کو فوری ادائیگی کرے ورنہ ہر فورم پر احتجاج کرینگے ان خیالات کااظہار پنشنر ز ایسوسی ایشن ٹی ایم اے ڈیرہ غازیخان کے صدر غلام رسول شوق،جنرل سیکرٹری محمد نواز چانڈیہ نے اپنے بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا شدید مالی بحران کا شکار ٹی ایم اے ڈیرہ غازیخان اپنے ملازمین کو تو تنخواہیں دے رہی ہیں لیکن گزشتہ دو ماہ سے ٹی ایم اے پنشنروں کو پنشن کی ادائیگی نہیں کررہی جس سے پنشنروں کے گھروں میں چولہا نہیں جل رہا جبکہ بستر مرگ پر پڑے پنشنر کی حالت زار پر رحم کیاجائے پنشنروں کو پنشن کی فوری ادائیگی کی جائے ورنہ ہر فورم پر احتجاج کرینگے۔