واسا کے نادہندگان کو بقایا جات کی ادائیگی کی سہولت کیلئے تمام ٹاؤنز میں کیمپوں کا قیام
جمعرات 12 مارچ 2015 17:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے واسا نادہندگان کی سہولت فراہم کرتے ہوئے واسا کے تمام ٹاؤنز میں خصوصی کیمپوں کا قیام کیا اس ضمن میں تقریباً اڑھائی کروڑ کی ریکوری کی جا چکی ہے، یہ عمل تمام نادہندگان کا واسا نٹ ورک میں آنے تک جاری رہے گا۔
(جاری ہے)
وائس چیئرمین نے واسا کی حدود کے تمام ایم پی ایز کی ایک خصوصی میٹنگ کی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ممبرز صوبائی اسمبلی جو واسا کی حدود میں ہیں اپنے ورکرز اور علاقے کے لوگوں کو اس بات پر آمادہ کریں کہ جس طرح وہ بجلی اور سوئی گیس کا بل ادا کرتے ہیں اسی طرح واسا کے بلوں کی ادائیگی بھی بروقت کریں۔
تاکہ واسا کا سروس لیول مزید بہتر ہو سکے انہوں نے ایم پی ایز صاحبان سے درخواست کی کہ وہ اپنی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر واسا کے لگائے گئے کیمپوں کو دیں تاکہ ریکوری بہتر ہو سکے۔مزید برآں وائس چیئرمین نے رانا ٹکا خان ، ڈائریکٹر ریونیو واسا کو خصوصی ہدایات جاری کی کہ شہریوں کو ادائیگی کے حصول میں تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ وہ بقایا جات فل فور ادا کرسکیں۔ عملہ نادہندگان سے شفقت سے پیش آئیں تاکہ لوگ خوش دلی سے اپنے بقایا جات ادا کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.