ماسٹر پلان کی 2030ء تک کی پلاننگ ضروری ہے ،شہر کو موجودہ مسائل سے باآسانی نکالا جاسکے،ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی
جمعرات 12 مارچ 2015 17:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل منظور قادر نے کراچی ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کئے جانے کے حوانے سے کراچی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ماسٹر پلان 2007ء میں منظور کیا گیا تھا جس میں 2020ء تک کی کراچی شہر کی پلاننگ کی گئی ہے ۔ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم ماسٹر پلان کی 2030ء تک کی پلاننگ کریں تاکہ شہر کو موجودہ مسائل سے باآسانی نکالا جاسکے ۔
اس حوالے سے کراچی ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے فزیکل سروے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس شہر میں حائل مسائل کی نشاندہی ہو سکے ۔ اس موقع پر انھوں نے ایس بی سی اے کے 18ٹاؤنز سیکشنز کے ڈائریکٹر ز کو ہدایت دی کہ کراچی ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے فزیکل سروے کا کام انتہائی محنت ، دیانت اور ذمہ داری و جانفشانی سے ادا کیا جائے اور 30دن کے اندر اس کام کو مکمل کیا جائے اور تمام اُمور میں کراچی شہر کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی ترجیحات کو مقدم رکھا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.