الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 2روزہ" فنانشل منیجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ" کاانعقاد،
فنانشل مینولز، فنانشل رولز، ایس اور پیز، بجٹنگ، فنانشل رپورٹنگ گائیڈ لائنز اورانکم ٹیکس لاز زیرِ بحث آئے
جمعرات 12 مارچ 2015 19:57
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکر ٹری جنرل شاہد اقبال نے کہا کہ فنانشل منیجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ تاکہ وہ پورے ملک میں مزید بہتر انداز میں خدمت خلق کا کام سر انجام دے سکیں۔
(جاری ہے)
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت2روزہ " فنانشل منیجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ " کاانعقاد کیا گیا،جس میں ملک بھر سے ایمبیولینس سروسز، نا گہانی آفات سے بچاؤ، صحت، تعلیم، صاف پانی ، کفالت یتامیٰ ، روز گار پروگرام اور سماجی خدمات کے فنانشل پرسنالزنے شرکت کی۔
فنانشل منیجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کے ریسورس پرسن فضلِ سبحان نے انٹر نل کنٹرول سسٹم کوبریف کیا ۔ ورکشاپ کے شرکاء کے لیے فنانشل مینولز ، فنانشل رولز، ایس اور پیز،بجٹنگ، فنانشل رپورٹ گائیڈلائنز، اور انکم ٹیکس لاز پر خصوصی لیکچرز اور گروپ ڈسکشنز کا اہتمام کیا گیا۔ جنرل منیجر فنانس ا براہیم حنیف ملک نے کہا کہ ان ورکشاپس سے نہ صرف شرکا ء کی استعدادِ کار میں بہتری آئیگی بلکہ عملی میدان میں بھی انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.