کراٹے کے کھلاڑی کارکردگی دکھائیں تربیت کیلئے بیرون ملک بجھوائیں گے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور
جمعرات 12 مارچ 2015 20:54
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ کھلاڑی محنت سے کراٹے کے میدان میں پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں، حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ شہباز شریف انہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کریں گے، نوجوان کھلاڑی مہارت کا مظاہرہ کریں، ان کو بیرون ملک تربیت کے لئے بجھوائیں گے اور غیر ملکی کوچز پاکستان بلا کرکھلاڑیوں کی صلاحیتیں مزید نکھاریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردوں کی23 ویں اور خواتین کی 9 ویں نیشنل کراٹے چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے کہا کہ میں خود کراٹے کا براؤن بیلٹ ہوں، جب ہم کھیلتے تھے تواس وقت عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی بہت کم تھی میں نے مکہ کلب کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کی، آج بچوں کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے خواہش ہے کہ بچے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.