آئندہ دو تین سال میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائے گی۔خواجہ آصف
جمعہ 13 مارچ 2015 14:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بجلی چور احتجاج کرتے ہیں ، بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز اتارنے پڑے تو اتاریں گے ، آئندہ دو تین سال میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائے گی۔اسلام آباد میں آئیسکو کے ملازمین کے قتل پر ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی کی جان لینا انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا چوروں کے جلسوں کی کوریج کرتا ہے ، بجلی چور واپڈا کے دفاتر پر حملہ کرتے ہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں واجبات نہیں ملیں گے وہاں بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔ ایسے علاقوں میں ٹرانسفارمرز اتارنے پڑے تو اتاریں لیں گے۔(جاری ہے)
جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں ہمیں زیادہ فعال ہونا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ صرف 8 سے دس گھنٹے کی جا رہی ہے جہاں اٹھارہ یا بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے وہاں بجلی چوری ہوتی ہے۔
پاکستان واحد ملک ہے جہاں بجلی چوروں کے جلوس نکلتے ہیں، کسی میڈیا چینل کو یہ توفیق نہیں ہوتی کہ وہ یہ بتائے کہ احتجاج کرنے والے بجلی چور ہیں۔ ہم نے پہلی مرتبہ انڈسٹری کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا ہے جبکہ ٹرانسمیشن سروس کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں ، آئندہ دو تین سال میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.