زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں کسان میلہ 22مارچ کو منعقدہ ہو گا
جمعہ 13 مارچ 2015 15:03
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں کسان میلہ 22مارچ کو منعقدہ ہو گا، جس میں ملک بھر سے زمیندار، کسان ، کاشتکار اور تجربہ کار زرعی سائنسدا ن شرکت کریں گے ۔ ایک روز کسان میلے کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید ہوں گے ۔
(جاری ہے)
اس میلے میں فصلوں کی زیادہ پیداوار لینے کیلئے علم و دانش کے موتیوں کے علاوہ زرعی آلات کی نمائش ، گھوڑ دوڑ ، نیزہ بازی ، جانوروں کے زیادہ دودھ اور خوبصورتی کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ پھولوں کی نمائش فینسی برڈ شو اور دیگر زراعت کی ترقی کے بارے میں شو منعقد ہو ں گے ۔
اس زرعی میلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے علاوہ ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل یوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ڈاکٹر انجم علی بٹر ڈائریکٹر جنرل توسیع برائے زراعت پنجاب ، ڈاکٹر عبدالرشید ، محمد نواز سعید ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد (تمغہ امتیاز )زراعت کی ترقی کیلئے کاشتکاروں ، زمینداروں کو زراعت کی ترقی کے بارے میں پروگرام پیش کریں گے ۔
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.