پنجاب میں تیل اور گھی تو سستا نہیں ہوا لیکن سپلائی کم ہو گئی
جمعہ 13 مارچ 2015 18:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت کی جانب سے گھی اور تیل کی قیمت میں کمی کے فیصلے پر تو عمل نہ ہو سکا لیکن سپلائی کم ہونی شروع ہو گئی ۔ ملتان میں بھی قیمت کم ہونے پر ملز مالکان نے سپلائی محدود کر دی ہے۔ کھانا پکانے کے لئے گھی اور خوردنی تیل بنیادی جزو کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عوام کو سستا گھی اور تیل کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت نے قیمت میں ریکارڈ 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا لیکن عوام تک ابھی یہ ریلیف نہیں پہنچ رہا۔
حکومتی فیصلے پر گھی فیکٹری مالکان کی جانب سے کھلے دل کے ساتھ عمل نہ کرنے کا تاثر موجود ہے اور اسی بنا پر ہول سیل مارکیٹ میں گھی کی دستیابی کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق دو روز سے گھی کی فراہمی جس طرح متاثر ہو رہی ہے اس سے خدشہ ہے کہ اگر حکومت نے گھی فیکٹری مالکان کو فوری اعتماد میں نہ لیا تو سستے پٹرول کے بعد سستے گھی کا بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.