نرسنگ کالج میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ آج یو ایچ ایس میں ہوگا،
20نشستوں کیلئے 382 نرسیں مد مقابل، ڈگری پروگرام کی مدت 2سال ہوگی
جمعہ 13 مارچ 2015 19:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پنجاب میں پوسٹ آر این ڈگری پروگرام (بی ایس سی نرسنگ) میں داخلے کی 20 نشستوں کیلئے 382نرسیں قسمت آزمائی کریں گی۔داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ آج بروز ( ہفتہ)صبح 10بجے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منعقد ہوگا۔
(جاری ہے)
اس بارے میں کالج کی پرنسپل کوثر پروین نے بتایا کہ بی ایس سی نرسنگ کورس کی مدت دو سال ہوگی اور انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر اس پروگرام میں داخلہ ملے گا۔
کوثر پروین نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف کی ہدایت پر مذکورہ بالا شروع کیے جانے والے کورس کے نتیجے میں نرسوں کو اپنے شعبے میں اعلی تعلیم حاصل کرنے اور اپنے علم کو اپ ڈیٹ کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ بی ایس سی کرنے والی نرسیں اپنے علم و تجربے و مہارت کی وجہ سے بیماریوں کے خلاف جدوجہد میں اپنا کردار بہتر طریقے سے انجام دے سکیں گی اور نت نئے امراض اور وباوٴں کا مقابلہ کرنے میں اپنا کلیدی کردار نبھائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.