مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کا اقبال ظفر جھگڑا کو وفاقی وزیر بنانے کا مطالبہ
جمعہ 13 مارچ 2015 21:33
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا نے اقبال ظفر جھگڑا کو وفاقی وزیر بنانے کا پرزور مطالبہ کردیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن )خیبر پختونخوا کے سنےئر صوبائی نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی نے اقبال ظفرجھگڑا کو سینٹ آف پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد مبارک دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا کی پارٹی کے لئے بے لوث خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ صوبے کے غریب عوام کی دکھ درد اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں لہذا انکے وفاقی وزیر بننے سے خیبرپختونخوا کے لیگی کارکنوں میں پائی جانے والی احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا کیونکہ سنیٹر اقبال ظفرجھگڑا کے حجرے کے دروازے 24گھنٹے عوام کے لئے کھلے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر اقبال ظفر جھگڑا کو فی الفور وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے اورخیبرپختونخوا کے مسلم لیگی کارکنوں کے محرومیوں کا ازالہ بھی ہوگا اور ان کی دلی خواہش بھی پوری ہوجائے گی سنیٹر اقبال ظفرجھگڑا ایک زہین ،دیانت دار اوربہادر شخص ہیں انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کانام روشن کیا ہے اور کارکنوں کے مسائل ہر حل کرنے کے لئے ہر فورم پر اواز بلند کی ہے انکے وفاقی وزیر بننے سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) ملک سمیت خیبرپختونخوا میں واضح کامیابی حاصل کریگی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.